گائے اور طوطے کے درمیان کیا بات چیت ہورہی ہے ؟ سوچیے اور دونوں کی بات چیت مکالمے کی صورت میں لکھیے۔

A dialogue between a cow and a parrot
Hello parrot! How are you cow sister? Guy: (depressed) I’m fine, how are you?
Parrot: What happened, cow sister, why are you looking so depressed? Cow: What should I tell you, parrot, you are living freely in the forest on green leaves, flowers and fruit trees, but I am confined to one place, my master pleases me in the forest. Brings grass to graze.
Parrot: Sorry! It is very bad for you. Yes, that’s right, I’m living my life here on my own terms.
Guy: Parrot! Now you give me some advice what should I do?
Parrot: Cow sister, my advice is that you leave your master and come to this forest and live your life like me.
Cow: No, no parrot, I am in danger here in the forest. Bloodthirsty animals such as tigers live here which can attack me. You can fly to save your life, but I can’t fly, I can only run.
Parrot: Cow sister, this is absolutely right, then stay with your master and thank Allah in whatever situation Allah puts you.
Gate: It’s okay, parrot, in whatever situation you are, you should be grateful, I’ll meet you now.
Parrot: good sister Allah Hafiz!
گائے اور طوطے کا مکالمہ
طوطا ہیلو! گائے بہن کیی سی ہو؟ گائے: (افسردہ ہو کر) میں ٹھیک ہی ہوں ، تم کیسے ہو ؟
طوطا: کیا ہوا گائے بہن اتنی افسردہ کیوں دکھائی دے رہی ہو ؟ گائے : کیا بتاؤں طوطے بھیا، تم تو آرام سے جنگل میں سر سبز پتوں، پھولوں اور پھلوں کے درختوں پر آزادی سے زندگی گزار رہے ہو لیکن میں تو ایک ہی جگہ پر قید رہتی ہوں ، میرے مالک کا دل کرتا ہے تو مجھے جنگل میں گھاس چرانے کے لیے لے آتا ہے۔
طوطا: افسوس ! تمہارے ساتھ تو بہت برا ہو رہا ہے۔ ہاں یہ بات تو ٹھیک ہے میں یہاں اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزار رہا ہوں۔

گائے: طوطا بھیا! اب تم ہی کوئی مشورہ دو کہ میں کیا کروں؟
طوطا: گائے بہن میرا تو یہی مشورہ ہے کہ تم اپنے مالک کو چھوڑ کر اس جنگل میں آجاؤ اور میری طرح اپنی مرضی سے زندگی گزارو۔
گائے : نہیں نہیں طوطے بھیا یہاں جنگل میں تو مجھے خطرہ ہے۔ یہاں خونخوار جانور شیر وغیرہ رہتے ہیں جو مجھے پر حملہ کر سکتے ہیں۔ تم تو اڑ کر اپنی جان بچا سکتے ہو لیکن میں تو اڑ نہیں سکتی صرف بھاگ ہی سکتی ہوں۔
طوطا: گائے بہن یہ بات تو بلکل ٹھیک ہے تو پھر تم اپنے مالک کے پاس ہی رہو اور اللہ کا شکر ادا کرو اللہ جس حال میں بھی رکھے۔
گاٹے: طوطا بھیا ٹھیک ہے جس حال میں بھی ہو شکر کرنا چاہیے، اچھا تو اب ملتی ہوں۔
طوطا اچھا بہن اللّٰہ حافظ !